لاہور میں انفلوئنزا فلو ویکسین کی عدم دستیابی سے شہری پریشان

لاہور میں انفلوئنزا فلو کی ویکسین ناپید ہو گئی ہے۔ ہر سال ستمبر میں جرمنی اور فرانس سے آنے والی ویکسین رواں سال مارکیٹ میں اب تک دستیاب نہیں ہے۔ میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ چین کی ایک کمپنی کی ویکسین مارکیٹ میں موجود ہے تاہم اس کی بھی سپلائی کم ہے۔

دو مختلف برانڈز کی انفلوائنزا فلو ویکسین پاکستان میں ستمبر میں آتی تھی۔ اس ویکسین کا اسٹاک صرف ایک ماہ کے لیے ملتا تھا۔ رواں سال جرمنی اور فرانس میں تیار ہونے والی فلو ویکسین کی سپلائی نہیں آئی۔ 

ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آنے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن سپلائی نہ آئی۔ لاہور کی مارکیٹ میں چین میں تیار ہونے والی ویکسین پہنچی ہے۔ 

تاہم اس ویکسین کی سپلائی مخصوص علاقوں، میڈیکل اسٹورز اور پرائیوٹ اسپتالوں میں ہے۔ میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق چین کی بنی ویکسین کی سپلائی انتہائی کم ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ وہ ہر سال والدہ کو فلو کی ویکسین لگواتے ہیں۔ تاہم اس بار پورا لاہور چھان مارا لیکن ویکسن نہیں ملی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو ویکسین بزرگ افراد کو ستمبر میں لگوائی جاتی ہے اس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں