پولیس اہلکار کی کرپشن پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تھانوں یا ونگ کا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی، اہلکار کی کرپشن ثابت ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔
فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی سے بھی جواب طلبی ہوگی، شہریوں کو تھانوں میں فوری ریلیف اور عزت و احترام فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments




