فی لیٹر پیٹرول میں 130 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں: منعم ظفر

منعم ظفر : فوٹو ایکس
منعم ظفر : فوٹو ایکس 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا مرکزی نقطہ یہی ہے پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے، فی لیٹر پیٹرول میں 130 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

 گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں گوٹھ کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 22 دنوں سے دھرنے جاری ہیں، کراچی سے کشمور، گوادر سے چترال تک دھرنے جاری ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس وفاقی حکومت براہ راست عوام سے وصول کر رہی ہے، کل جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کا پہلا دور شروع ہو رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں