بلوچستان کابینہ کی پاسکو سے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری

بلوچستان کابینہ کی پاسکو سے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری

بلوچستان کابینہ نے پاسکو سے 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کی منظوری دے دی۔

محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سے رقم ریلیز نہیں ہوئی۔ کابینہ اجلاس کی منٹس موصول ہونے کے بعد محکمہ خزانہ کو ادائیگی کےلیے مراسلہ لکھا جائے گا۔

سی ایم ڈی کے مطابق رقم ریلیز ہونے کے بعد گندم کی خریداری کے لیے پاسکو سے رابطہ کر کے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سائن کیا جائے گا۔

محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاسکو سے گندم کی خریداری کے لیے تقریباً ایک مہینہ لگ سکتا ہے۔ 

بلوچستان میں فلار ملز مالکان کو گندم کی عدم دستیابی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں