اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں مسیحی خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر انسانی حقوق و قانون اعظم نذیر تارڑ(فائل فوٹو)
وفاقی وزیر انسانی حقوق و قانون اعظم نذیر تارڑ(فائل فوٹو)

وفاقی وزیر  قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں مسیحی خاتون صبا محبوب کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 

وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کو واقعے سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مراسلے میں کہا واقعہ کی قانون کے مطابق مکمل اور جامع تحقیقات یقینی بنائی جائیں، تحقیقات انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں۔ 

انھوں نے واقعہ کی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق صبا محبوب کے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں پیش آیا۔

واقعہ سے متعلق ایف آئی آر تھانہ رتہ امرال، راولپنڈی میں درج کی گئی ہے، ایف آئی آر 3 ستمبر کو خاتون کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں