پاک بحریہ نے 8 ستمبر کو دشمن پر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ہر موقع پر شاندار پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور اپنی برتری دشمن پر ثابت کی۔
یومِ بحریہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں کہا ہے کہ میں شوریدہ لہروں سے برسرِ پیکار پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر کو دشمن پر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی اور بحرِ ہند میں اس کی آبدوز غازی نے شاندار تاریخ رقم کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک بحریہ بحری تجارت کے فروغ اور تحفظ کے لیے شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments




