پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجا— فائل فوٹو
سلمان اکرم راجا— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ معاشی ڈھونگ ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیائے خور و نوش اور ترسیلی اخراجات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام برداشت کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں