لاہور: بیوی کے قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت کراچی سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر اپنی تیسری بیوی کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کی پہلی بیوی شہزادی، بیٹا فلک شیر اور ہم زلف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں