دہشتگردوں کی مالی معاونت کیس: رؤف حسن کی وکیل کی میڈیا کے اخراج کی درخواست مسترد

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

رؤف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل عائشہ خالد نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندگان کو باہر نکالنے کی استدعا کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میں کبھی میڈیا نمائندگان کو عدالت سے باہر نہیں نکالوں گا اور نہ ہی میڈیا کے عدالت میں آنے پر پابندی لگاؤں گا۔

رؤف حسن کی وکیل عائشہ خالد نے استدعا کی کہ اگر میڈیا کو باہر نہیں نکالنا تو عدالت میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ صحافی گواہ ہوتے ہیں کہ عدالت میں کیا کارروائی ہو رہی ہے۔

عدالت نے استغاثہ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔ 

واضح رہے کہ رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں