کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی: ترجمان سندھ حکومت

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید—فائل فوٹو
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید—فائل فوٹو

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ستمبر کے شروع کے دنوں میں جرائم میں کچھ اضافہ ہوا ہے، جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کلفٹن میں بینک کے باہر سے شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جرائم کی روک تھام سے متعلق وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں