اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی جانب سے پابندی کے اقدام کی حمایت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور کے ذریعے علاقائی مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے آئندہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات نیویارک میں ہو گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں