بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے، طلال چودھری

بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

طلال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے سیاست اور کھیل میں فرق ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ٹرافی لے نہ لے یہ سفارتی اور عسکری میدان میں شکست کی خفت مٹانا چاہتا ہے، پاکستان نے کبھی بھی کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کیا۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اسپورٹس اور بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ محسن نقوی مصروفیات کے باوجود گراؤنڈ میں موجود تھے۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ دنیا کا کوئی ملک نہیں کھڑا، نفرت کی سوچ کے ساتھ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جارہا ہے۔

بھارت ویمنز نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں