وزیرِاعظم ریلیف پیکیج عوام کیلئے بر وقت اقدام ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو  

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کا احساس قابلِ تحسین ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر عوام کے لیے شاندار ریلیف پیکیج دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھنے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کے لیے وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج ایک احسن اقدام ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں