سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے، بیرسٹر گوہر

سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے چیمبر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انصاف مارچ پر امن ہوگا، ہم نے ہمیشہ پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، اب ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے پر سب سے زیادہ تشویش ہے، مختلف لوگ ملاقات کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ انصاف مارچ آگے بڑھائیں گے، تمام سیاسی معاملات کو ساتھ دیکھیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں