کے پی کی ترقی و عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھیں گے: وزیرِ اعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خوا کی ترقی اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔
انہوں نے خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔
وزیرِاعظم اور گورنر خیبر پختون خوا کی ملاقات میں صوبے کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔
Load/Hide Comments




