احسن اقبال نے کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ کو قابل فخر لمحہ قرار دیدیا
وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ تقریب کو قابل فخر لمحہ قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ، اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان انوویشن کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوانٹم ویلی جدید ٹیکنالوجی میں ملکی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے، امید ہے ان سہولتوں سے زیادہ سےزیادہ نوجوان فائدہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کےلیے اہم قدم ہے، اللّٰہ تعالی نے 2 سال میں ہمیں اہم کامیابیوں سے نوازا ہے۔
Load/Hide Comments




