پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا
شیئر کریں
0 تبصرے



پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں فیول سبسڈی اسکیم کا ریلیف دیا جارہا ہے۔
پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع تو ہو گیا لیکن بیشتر لوگوں کو رجسٹریشن میں دشواری کا سامنا تھا۔
ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ 100 روپے کا ریلیف اچھا اقدام ہے، تاہم اس ریلیف میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔
شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
50% LikesVS
50% Dislikes
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


