جہلم: باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا

جہلم: باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا

جہلم میں باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے کے بعد ملزم گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا تھا، ملزم کے بتانے پر منگلا نہر میں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات باپ نے اپنے 3 بچوں کو لہڑی پل سے منگلا نہرمیں پھینک دیا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بچوں کو نہر میں پھینکا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں