قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ---فائل فوٹو
ناصر حسین شاہ—فائل فوٹو 

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جہاں بھی قبضہ ہو اس کی نشاندہی کریں، کارروائی کی جائے گی، تمام اضلاع میں کام جاری ہے جبکہ ایف ڈبلیو او کو بڑے منصوبے بھی دیے گئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی تحریکیں پُرتشدد نہیں ہوتیں اور وہ پُرامن طریقے سے اپنا مؤقف رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا پُرتشدد تحریکوں کا وتیرہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی تحریک کو پُرتشدد نہیں ہونا چاہیے، تشدد کسی چیز کا حل نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار وزیراعظم کے خلاف قرارداد لائی گئی، انہوں نے اسمبلیاں توڑ دیں اور قاضی فائز عیسیٰ پر الزامات لگائے گئے۔ 

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے انتخابی نشان کا مقدمہ بھی درست انداز میں نہیں لڑا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں