بھارت جاپان فضائی مشق، جاپانی چیف آف آرمی اسٹاف کی بھارتی ایئر کرافٹ میں پرواز
لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں بھارت اور جاپان کے درمیان جاری دوطرفہ فضائی مشق ویر گارڈین-2026کے موقع پر جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف جنرل تاکے ہیرو موریتا نے گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ تیجس میں پرواز کی۔ دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے ایئر فیلڈ کے اوپر فارمیشن فلائٹ کی، جس کے بعد لینڈنگ کے لیے پیل آف مینیوور انجام دیا گیا۔ یہ پرواز تقریباً 20 سے 25 منٹ جاری رہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی لڑاکا طیارے کسی دوطرفہ فضائی مشق کے لیے بھارتی سرزمین سے آپریٹ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




