شارجہ،عمان کے لاجسٹک کوریڈور میں 3 ماہ میں 1.7 ارب درہم کی تجارت

شارجہ( سبط عارف)شارجہ میں مئی 2026 میں شروع کئے گئے لاجسٹک کوریڈور نے پہلے 3 ماہ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈ کی۔ شارجہ پورٹس، کسٹمز اینڈ فری زونز اتھارٹی اور عمان کسٹمز کے تعاون سے قائم کوریڈور کے ذریعے تقریباً 1.7 ارب درہم مالیت کی اشیا منتقل کی گئیں۔اس دوران 34 ہزار سے زائد ٹرکس کی آمدورفت ہوئی اور 32 ہزار سے زیادہ کسٹمز ڈکلیئریشن مکمل کئے گئے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سامان کی مالیت میں 66.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کوریڈور شارجہ کے مختلف بندرگاہوں اور لاجسٹک مراکز کو عمان کی صحار، دقم اور صلالہ بندرگاہوں سے خطمة ملاحة اور المدام سرحدی راستوں کے ذریعے ملاتا ہے۔حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد سامان کی ترسیل کا وقت کم کرنا، کسٹمز کارروائی آسان بنانا اور متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بہتر بنانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں