سی ڈی اے: شاپنگ مال انتظامیہ کو 8 کنال اراضی کے عارضی استعمال کی اجازت منسوخ

سی ڈی اے: شاپنگ مال انتظامیہ کو 8 کنال اراضی کے عارضی استعمال کی اجازت منسوخ

اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شاپنگ مال انتظامیہ کو 8 کنال اراضی کے عارضی استعمال کی اجازت منسوخ کر دی۔ 

سی ڈی اے نے شاپنگ مال انتظامیہ کو عارضی جگہ 7 روز میں خالی کرنے کی ہدایت کی۔  

سی ڈی اے نے کہا کہ شاپنگ مال کو جگہ عارضی سائٹ اور مارکیٹنگ دفاتر کے لیے مختص کی گئی تھی، سی ڈی اے کی معائنہ ٹیم کو عارضی جگہ پر کوئی مارکیٹنگ دفتر موجود نہیں ملا۔ 

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ معائنے کے دوران عارضی جگہ پر کنٹینرز میں مزدوروں کی رہائش اور بیت الخلا پائے گئے، معائنہ ٹیم کو عارضی جگہ پر تعمیراتی سامان بھی ذخیرہ کیا ہوا ملا۔ عارضی جگہ کا استعمال اجازت کی شرائط کے خلاف کیا گیا، 2 سالہ اجازت کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید نہیں کرائی گئی۔ 

سی ڈی اے کے مطابق اتھارٹی نے شاپنگ مال انتظامیہ کو 4 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، 7 روز میں جگہ خالی نہ ہونے پر اسے انتظامیہ کے خرچ پر کلیئر کر دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں