بھارت نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ 20 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا
لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک سال کیلئے آزاد تجارتی معاہدہ 20 اکتوبر سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ نئی دہلی میں بھارتی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اس کی تصدیق کی۔ اس معاہدے کے تحت بھارتی برآمدات کو نیوزی لینڈ میں تقریباً مکمل ڈیوٹی فری رسائی ملے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کئی مصنوعات بھارت میں فوری طور پر کم ٹیرف یا ڈیوٹی فری ہو جائیں گی۔
Load/Hide Comments




