صوبائی وزیر شکیل خان پر قاتلانہ حملہ، اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں، عہدے داروں اور کابینہ ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، کل صوبائی وزیر آب پاشی ریاض خان کے گھر پر بھی کچھ لوگ آئے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مردان میں ایم این اے فضل خان کو اغوا کیا گیا، فخر جہان کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے دھاوا بولا، اگر صوبائی وزراء بھی محفوظ نہیں تو باقی پاکستان کا کیا حال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں