کراچی: ایوب گوٹھ میں مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق

کراچی: ایوب گوٹھ میں مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق

کراچے کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے اسپتال پر ڈرپ میں غلط انجکشن ملانے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، بچے کی شناخت عبدالاحد کے نام سے ہوئی۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کو آج دوپہر بخار کے باعث اسپتال لے کر آئے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈرپ میں غلط انجکشن ملایا گیا۔ 

والد کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت خراب ہوئی تو کلینک انتظامیہ نے کہا کہ کسی اور اسپتال لے جائیں۔ دوسرے اسپتال لے کر گئے تو بتایا گیا بچہ کے انتقال ہوگیا ہے۔ 

والد نے یہ بھی کہا کہ ہم قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، انصاف فراہم کیا جائے۔ 

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کلینک انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں