پنجاب میں ہمارے ورکرز کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے ورکرز کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں، کسی شہری کو یہ حق حاصل نہیں کہ پبلک میں بات کرے یا جلسہ جلوس کرے۔
صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چیلنج دیا کہ آج پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوجائیں آپ 10 سیٹیں بھی جیت گئیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کل وفاقی وزیر اطلاعات آئے اور دھمکیاں دے رہے تھے، آپ جس لہجے میں بات کرتے ہیں یاد رکھے وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
Load/Hide Comments




