پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مجھ سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے، بدقسمتی سے اس کے بعد ہونے والے واقعات غیر متوقع تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری توجہ اسی معاملے پر ہے، ہم نے اُمید نہیں چھوڑی، کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے ہم مکمل پُرعزم ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے حصول کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




