وزیراعلی کے پی اپنی انتظامی ساکھ کھو چکے ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اپنی انتظامی ساکھ کھو چکے ہیں، ان کی اپنی پارٹی پر ’’رٹ‘‘ ختم ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی انتظامی سطح پر فارغ تھے اب سیاسی طور پر بھی فارغ ہیں، پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ’’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘‘ ثابت ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی، پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کا دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، یہ دہشتگردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یواین جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی، ہمارے فلسطینیوں کیلئے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں، فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھی بھجوایا گیا، وزیراعظم نے فلسطین کے طلباء کی میڈیکل تعلیم کیلئے بھی کردار ادا کیا، فلسطین کے طلبا پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہا گیا، وزیر اعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم کی تقریر کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امریکا، ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جلد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا کی معیشتیں ترقی کریں گی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھاگنا ہی تھا تو پھر اعلانات کیوں کیے تھے، ایک آڈیو لیک ہوا اور یہ چاہتے تھے کہ اعلان کون کرے گا، یہ اعلان کروانے کیلئے کسی کوشش میں تھے کہ کوئی سامنے آئے۔

اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اپنے ورکرز سے جھوٹ بولتے ہیں، 27 ستمبر کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا، عاطف خان، شہرام ترکئی نے خود کہا کال دینے والے غائب ہو جاتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں