ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 44 ارب ڈالرز سے زائد رہیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 44 ارب ڈالرز سے زائد رہیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 44 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔

پاسبان ریمیٹنس ریوارڈ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ دو رائے نہیں کہ 2022ء کی31 ارب ڈالر ترسیلات کی نسبت، سال 26ء کی 41 ارب ترسیلات، پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اسٹیٹ بینک کے لرننگ ریسورس سینٹر میں منعقد کی گئی پاسبان انعامی اسکیم ملک کے بینکاری شعبے کا خراج تحسین پیش کرنے کا انداز رہا۔ پاسبان اسکیم میں ورکرز ترسیلات بینکنگ چینل سے بھیجنے والوں میں سالانہ 16 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

اس اسکیم میں سہ ماہی بنیاد پر 2521 انعامات تقسیم ہوں گے، پہلا انعام 10 ارب روپے، دوسرا انعام ڈھائی کروڑ کے 20 انعامات، تیسرا انعام 1 کروڑ کے 100 انعامات اور چوتھا انعام 10 لاکھ روپے کے 2400 انعامات ہوں گے۔

اسکیم میں شمولیت کے لئے اوورسیز پاکستان کو 3 مہینے تسلسل سے 100 ڈالر یا اسکے مساوی زرمبادلہ بینکنگ چینل سے بھیجنا ہوگا۔

جنرل سیکریٹری پی بی اے منیر کمال نے کہا کہ اسکیم کے ابتدائی 3 انعامات میں ترسیلات بھیجنے والے تمام پاکستانی شامل ہوں گے جبکہ 10 لاکھ کے 2400 سو انعامات میں سے50 فیصد گلف ممالک، 15 فیصد برطانیہ، 15فیصد یورپ، 10 فیصد شمالی امریکا اور10 فیصد دیگر ممالک کے لئے رکھے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں