لاہور: غیر ملکی خاتون سے گینگ ریپ، سہولت کاری کے الزام میں خاتون گرفتار

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے گینگ ریپ کے واقعے میں سہولت کاری کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ غیر ملکی لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خاتون سے گینگ ریپ کے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرے ملزم کو چشتیاں سے حراست میں لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو زیادتی کے دوران اعلیٰ تعلقات ہونے کا خوف دلاتے رہے، زیادتی کرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں