اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ

اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو
اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات میں اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا بتا چکے ہیں اس کا فورم عدالت ہے حکومت نہیں، قانونی اور آئینی طریقہ کار ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پہ چڑھائی کر کے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے بانیٔ پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ نے معائنے کا حکم دیا تھا وہ ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکم پر عملدرآمد میں کوئی کمی بیشی ہے تو اسے عدالت کو دیکھنا ہے، جلسے جلوس سے ایسا نہیں ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں