لانگ مارچ موخر ہونے کے بعد حکومت کیلئے مذاکرات کا موقع ہے، بیرسٹر علی ظفر

لانگ مارچ موخر ہونے کے بعد حکومت کیلئے مذاکرات کا موقع ہے، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر ہونے کے بعد حکومت کے لیے مذاکرات کا موقع ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر تک موخر کرنے کے بعد اب حکومت کے پاس موقع ہے کہ مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک قدم اٹھائے تو مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، 27 ستمبر سے پہلے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوئی تھی۔

بیرسٹر علی طفر نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کو مذاکرات نہیں کہا جا سکتا، مذاکرات کمیٹیوں کے ذریعے بند کمرے میں ہونے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کا لانگ مارچ حتمی ہے، حکومت لانگ مارچ سے خوف زدہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں