لاہور: والد کو زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھنے والا بیٹا 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کی ضلع کچہری نے والد کو زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھنے والے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر والد نے بیٹے کو جیل بھیجنے پر اعتراض نہیں کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

کیس کا پس منظر

بہاولپور میں والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش سامنے آئی تھی۔

نوجوان طالب علم نے والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کو گزشتہ ہفتے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے تھانہ سمہ سٹہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو پہلے بہاولپور سے اسلام آباد اور پھر لاہور لایا گیا، جہاں اس سے تفتیش کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں