پمز سانحہ: اندراج مقدمہ کی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پمز سانحہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔

درخواست گزار ریاض حنیف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وزیرِ اعظم نے کس قانون کے تحت انکوائری کمیٹی قائم کی؟ کابینہ کی منظوری کے بغیر کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاں بحق بچوں کی دیت 50 لاکھ روپے جبکہ نرس کو 1 کروڑ روپے انعام دیا گیا، پولیس قانون کے بجائے حکومتی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔

سماعت کے دوران جج راجہ آصف نے استفسار کیا کہ کیا ایسی درخواست کسی اور عدالت میں بھی زیرِ سماعت ہے؟

وکیل نے بتایا کہ کارروائی کے حوالے سے 5 درخواستیں دائر ہیں۔

جج راجہ آصف نے کہا کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ جاری کروں گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں