رحیم یار خان: والد کیساتھ اسکول جانیوالی بچی پالتو کتوں کے حملے سے زخمی

رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں پالتو کتوں کے حملے سے بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کے ساتھ اسکول جا رہی تھی کہ پالتو کتوں نے حملہ کر دیا۔
زخمی بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پالتوں کتوں کو باندھنے کا کہا تو مالکان نے تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق 3 روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




