کرک: گیس لیکیج سے دھماکا، بچی و خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کرک میں گھر کے اندر گیس کی لیکیج سے ہوئے دھماکے میں بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آلوڑگی بانڈہ کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں ماں اور 2 سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق  گیس لیکیج سے ہوئے دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں