فیصل آباد:خواتین بائیکرز کی محفوظ رائیڈنگ کیلئے آگاہی کی ریلی، اسکوٹیز آپس میں ٹکرا گئیں

فیصل آباد میں خواتین موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ رائیڈنگ سے متعلق آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں شریک طالبات اسکوٹی ٹکرانے سے گر گئیں اور معمولی زخمی ہو گئیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور لڑکیوں کو سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے شعور سے متعلق منعقدہ سیمینار میں خواتین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی اور وویمن ایمپاورمنٹ کا پیغام دیا۔
ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام سیمینار کے اختتام پر خواتین کی موٹر سائیکل ریلی منعقد ہوئی، جو زرعی یونیورسٹی سے شروع ہوئی، جیل روڈ پر چکر لگا کر واپس یونیورسٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
اس موقع پر طالبات نے کہا کہ اپنی سواری سے یونیورسٹی آنے جانے میں آسانی پیدا ہوئی ہے، خواتین میں اسکوٹی چلانے کے رجحان سے اعتماد بڑھ رہا ہے۔




