پارلیمنٹ ہاؤس: نمازِ جمعہ میں حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے۔

مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہیں۔

نمازِ جمعہ کے دوران پارلیمنٹ کی مسجد کے امام نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علامہ ناصر عباس نے کہا کہ امام صاحب نے دعا کروائی ہے کہ مذاکرات کامیاب رہیں، انہوں نے رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور قوم بھی دعا کریں کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہوں۔

حکومتی مذاکراتی وفد میں طلال چوہدری، محسن نقوی، شیری رحمٰن، رانا ثناء اللّٰہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔

اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم میں علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں