مسلم حکمرانوں کی بےحسی نے اسرائیل کو سپورٹ دی: حافظ نعیم

مسلم حکمرانوں کی بےحسی نے اسرائیل کو سپورٹ دی: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی بےحسی نے اسرائیل کو سپورٹ دی۔

کراچی میں شارع قائدین پر غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل کر رہا ہے، مسلم حکمرانوں کی بےحسی نے اسرائیل کو سپورٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالی گئی، امریکا میں 80 فیصد سے زائد نوجوان اسرائیل مخالف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی نے ملک بھر میں آواز بلند کی۔ ہم منظم تحریک کو طاقت سے آگے بڑھائیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں