صومالی قزاقوں سے چھڑائے گئے آئل ٹینکر میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمی کراچی پہنچ گئے

زخمی امین بن شمس اور عقیل خان نے کہا کہ وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کر رہے  ہیں۔
زخمی امین بن شمس اور عقیل خان نے کہا کہ وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

صومالی قزاقوں سے چھڑائے گئے آئل ٹینکر MT Honor 25 میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمی کراچی پہنچ گئے۔

 گورنر سندھ نہال ہاشمی، صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی پاکستانیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالیہ سے آنے والے کسی زخمی کو کورنٹائین کیلئے نہیں بھیجا جا رہا، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخمی امین بن شمس اور عقیل خان نے کہا کہ وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کر رہے  ہیں۔

اس سے قبل صومالیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے بحری جہاز کے سیکنڈ افسر کاشف عمر، تھرڈ انجنیئر محمود انصاری اور بوائلر آپریٹر کی میتیں آج شام 4 بجے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر جاں بحق اور زخمیوں کی حوالگی اور ایمبولنس کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

جہاز کے عملے کے زخمی 4 ارکان کو بھی آج شام ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز 694 سے لایا جائے گا، زخمیوں میں یاسر خان، عقیل خان، عثمان غنی اور شمس امین شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے سید کاشف عمر کے انتقال پر ان کے بیٹے اذہان کاشف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولتیں اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا۔ جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں