انتشار اور فساد پھیلا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے: احسن اقبال

احسن اقبال - فوٹو: فائل
احسن اقبال – فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن دہشتگردی سے امن سبوتاژ کر رہے ہیں۔ انتشار اور فساد پھیلا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے۔

نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت اسلام آباد میں انتشار کا محاذ گرم کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے یہی وقت کیوں چنا؟ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ملک دشمن عناصر کا آلہ کار نہ بنیں۔ سڑکوں پر لاٹھی گولی اور انتشار سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خلوص سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔ اتفاق رائے ہوا لیکن باہر سے پیغام آنے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ تحریک انصاف نہیں، تحریک انتشار ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے لانگ مارچ کے ذریعے نہیں نکل سکتے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں انتشار پیدا کر کے دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں