مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے، مگر غیر مشروط ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے، غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کا کامیاب ہونا ناگزیر ہے، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے، حکومت ہم پر قدغنیں لگا رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر نکل کر اندر والی چیزیں ڈسکس کیں، جتنا وقت پریس کانفرنسز پر لگایا اتنا وقت مذاکرات پر لگایا ہوتا تو مسئلہ حل ہو جاتا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانئ پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صرف میڈیا پر مذاکرات مذاکرات نہ کھیلیں، اختیارات ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔
Load/Hide Comments




