دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر آنا ہوگا، حکومت اور اپوزيشن میں اتفاق

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

جیو نیوز کے پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اولین ترجیح امن کا قیام ہونا چاہیے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ ہونا چاہیے، اس پر سیاست نہيں ہونی چاہیے۔

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی کے عوام، حکومت اور اپوزیشن سب امن چاہتے ہیں، امن تب ہی آئے گا جب ہم سب ایک پیج پر ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد اور پہاڑ جتنا فاصلہ ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ حالیہ دو ملاقاتوں سے سیاسی درجہ حرارت کافی حد تک کم ہوا ہے، اگر حکومتیں آپس میں بیٹھیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں