دباؤ میں آ کر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے، خواجہ آصف کا اعلان

خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔
خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دباؤ میں آ کر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے، اگر یہ بلیک میلنگ کریں گے تو مستقبل میں بانی کے لیے کوئی ریلیف نظر نہیں آرہا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی خوش فہمی ہے کہ لانگ مارچ کرکے حکومت کو بلیک میل کرسکے گی، مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر واپس گھر جائیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی حمایت اور فنانسنگ بند کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ روایت بن گئی ہے کہ آپ ہر دو تین ماہ بعد اسلام آباد پر حملہ آور ہوں، مجھے ٹی ٹی پی یا ان کے جو سرپرست ہیں ان کے خلاف اُن کا ایک بیان دکھا دیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ان پیسوں کو بھتہ کہہ لیں یا خوشی کے ساتھ کہہ لیں، یہ دیتے ہیں، دہشتگرد خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دندناتے پھرتے ہیں، صوبائی حکومت کی ان اضلاع میں رٹ نہیں۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ کیا موجودہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وہاں پر موجود نہیں، یہ ملک کے خلاف پاکستان کے خلاف بدیانتی کی حد ہے، ان کے الحاق یا منصوبہ بندی کا اب سب کو معلوم ہو رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا جس طرح انہوں نے کہا سومنات پر حملہ، یہ ان کے دل کے جذبات کا اظہار تھا، اگر یہ بلیک میلنگ کریں گے تو مستقبل میں بانی کے لیے کوئی ریلیف نظر نہیں آ رہا، حکومت ان کو پریشر میں آکر کوئی ریلیف نہیں دے گی۔ 

وزیر دفاع نے کہا مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر واپس گھر جائیں اپنے صوبے کا خیال رکھیں، وہاں دہشتگردوں کی کی حمایت ترک کریں انکا فنانس بند کریں، بھول جائیں کہ گن پوائنٹ پر یہ اپنے مطالبات ہم سے منوائیں گے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ رات محمود اچکزئی کا بیان دیکھا کہ نواز شریف مری والے گھر بلالیں تو میں چلا جاؤں گا، نواز شریف سے ان کا پرانا تعلق ہے، محمود خان دوسری نسل کا سیاسی ورکر ہے۔ میں محمود خان کو ضرور کہوں گا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں