غیر قانونی کال سینٹر چھاپہ، ملزمان 6 روزہ ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت مین غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ این سی سی آئی اے نے گرفتار 28 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان امریکی شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس یا کارڈر سے رقم منتقل کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل آلات سے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا برآمد کیا گیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments




