صومالیہ میں شہید پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

کولاج فوٹو بشکریہ گورنر سندھ/فیس بک
کولاج فوٹو بشکریہ گورنر سندھ/فیس بک

گورنر سندھ نے صومالیہ میں شہید پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیے۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیک شہید محمود انصاری، شہید سید کاشف عمر اور شہید رفیع اللّٰہ خان کے لواحقین کو دیے گئے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے چیک تقسیم کیے۔ گورنر سندھ نے شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت اور پلاٹ کے لیے چیک پیش کیے۔

شہید رفیع اللّٰہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کا ساتھ دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق لواحقین نے صومالیہ سے شہداء کی میتیں پاکستان واپس لانے کے لیے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں