حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دی۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے، افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی اگر ضروری ہوئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے۔
Load/Hide Comments




