حکومت، اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں بہتر کردار ادا کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ حکومت یا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب جنید اکبر نے بھی ویڈیو لنک پر کسی بھی اجلاس کی تردید کردی ہے۔
Load/Hide Comments




