پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پانچواں روز، شرکاء کا آج پشاور میں پڑاؤ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پانچواں روز ہے، لانگ مارچ کے شرکاء کا آج پشاور میں پڑاؤ ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بلاول اور مریم والا لانگ مارچ نہیں، اس دفعہ فکس میچ نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جب ہماری حکومت تھی جو لانگ مارچ لے کر آتے تھے وہ فکس میچ کے ساتھ آتے تھے۔
سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا۔
Load/Hide Comments




