اوسلو: سفیر پاکستان عاصم خان کی شاہ ناروے سے ملاقات، اسناد سفارت پیش کیں

اوسلو: سفیر پاکستان عاصم خان کی شاہ ناروے سے ملاقات، اسناد سفارت پیش کیں

ناروے میں پاکستان کے نامزد سفیر عاصم علی خان نے اوسلو کے شاہی محل میں ناروے کے بادشاہ ہاکون ہشتم کو اپنی اسنادِ تقرری پیش کی اور پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی۔

بعدازاں انھوں نے کہا یہ میرے لیے انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے، مجھ پر کیے گئے اعتماد پر عاجزی اور تشکر کا احساس رکھتا ہوں اور دونوں دوست ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔ 

سفیر پاکستان نے کہا پاک ناروے تعلقات باہمی احترام، خیر سگالی اور دوستی پر مبنی ہیں اور انتہائی خوشگوار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں ان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کر سکوں گا۔ 

واضح رہے کہ سفیر پاکستان نے 8 اکتوبر 2026 کو اپنی اسنادِ تقرری شاہ ناروے کو پیش کی۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ناروے کی وزارتِ خارجہ کے سرکاری اعلان میں شامل کیے جانے پر میں فخر محسوس کرتا ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں